🇸🇦 ماہِ رسول شعبان المعظم...! 🇸🇦
⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒
💚 فضائلِ شعبان المعظم:-
شعبان المعظم اسلامی سال کا آٹھواں مہینہ ہے جو رجب المرجب اور رمضان المبارک کے درمیان میں ہے، یہ ان پانچ مہینوں میں سے پہلا مہینہ ہے جن کا چاند دیکھنا واجب کفایہ ہے ۔ پانچ مہینے یہ ہیں۔
۱۔ شعبان المعظم
۲۔ رمضان المبارک
۳۔ شوال المکرم
۴۔ ذو القعدة
۵۔ ذو الحجۃ
💚 وجہ تسمیہ:-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس مہینے کو شعبان اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس میں روزہ رکھنے والوں کے لیے بہت سی بھلائیاں (شاخوں کی طرح ) پھوٹتی ہیں ۔ یہاں تک کہ وہ جنت میں جا پہنچنتا ہے۔
📗 [التدوین فی اخبار قزوین]
💚 شعبان کے پانچ حروف اور ان کے معانی:-
"شعبان المعظم کے باب میں " حضرت غوث اعظم رضی الله عنہ لکھتے ہیں، شعبان کے پانچ حروف ہیں۔ ش،ع،ب ، ا اور ن ۔ آپ فرماتے ہیں۔ "ش" سے شرف کی طرف اشارہ ہے۔ "ع" سے علو یعنی بلندی مراد ہے۔ "ب" سے بر یعنی نیکی مراد ہے۔ "ا" سے الفت یعنی محبت مراد ہے۔ اور "ن" سے نور یعنی روشنی مراد ہے۔
آپ فرماتے ہیں، یہ وہ نعمتیں ہیں جو الله تبارک و تعالیٰ اس مہینہ میں اپنے بندوں کو عطا فرماتا ہے۔ اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں نیکیوں کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔ اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ خطائیں معاف ہوتی ہیں۔ گناہوں کو مٹایا جاتا ہے اور حضرت محمد ﷺ، جو سب مخلوقات سے بہتر مخلوق ہیں، پر کثرت سے درود شریف بھیجا جاتا ہے۔
📗 [غنیۃ الطالبین عربی]
💚 یہ پورا مہینہ خیر و برکت کا خزینہ ہے لیکن اس میں سے ایک دن اور رات تمام مہینے کی اصل و بنیاد ہے وہ شب برأت یعنی پندرہویں شعبان کی رات اور دن -
💚 ماہِ شعبان المعظم کی تعظیم:-
حضرت سیدنا انس بن مالک رضی الله تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، مصطفیٰ ﷺ جانِ رحمت ﷺ نے ارشاد فرمایا : "شعبان میرا مہینہ ہے، جس نے ماہِ شعبان کی تعظیم کی یقینًا اُس نے میرے حکم کی تعظیم کی، اور جس نے میرے حکم کی تعظیم کی، قیامت کے دن اُس کا پیش رو ہوں گا، اُس کے لیے بھلائیوں کا ذخیرہ کروں گا۔"
📗 [شعب الایمان ]
💚 شعبان پاک صاف کرنے والا مہینہ ہے:-
حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی الله تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، نبئ رحمت ﷺ نے ارشاد فرمایا : "شعبان میرا اور رمضان الله تعالیٰ کا مہینہ ہے، شعبان پاک صاف کرنے والا مہینہ ہے، اور رمضان خطاؤں کا کفارہ ہے۔"
📗 [مسند الفردوس]
💚 شعبان المعظم کی عظمت و شان:-
حضرت اسامہ بن زید رضی الله تعالیٰ عنہما نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عرض کی کہ یا رسول الله ﷺ میں آپ ﷺ کو اس مہینے (شعبان) میں کثرت سے روزہ رکھتے ہوئے دیکھتا ہوں اس کی کیا وجہ ہے تو رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا : شعبان رجب اور رمضان کے درمیان ایک مہینہ ہے لوگ اس کی شان سے غافل ہیں اس میں بندوں کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں اس لئے میں روزے رکھتا ہوں.
📗 [شعب الایمان حدیث ]
💚 افضل روزے:-
سرکارِ مدینہ ﷺ سے سوال ہوا، کہ رمضان کے بعد کون سے روزے افضل ہیں ؟
تاجدارِ رسالت ﷺ نے فرمایا : "تعظیم رمضان کے لیے شعبان کے روزے ہیں۔"
📗 [شعب الایمان ]
💚 ماہ شعبان میں روزہ رکھنے کا ثواب :-
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ :جو شخص ماہِ شعبان میں ایک روزہ رکھتا ہے وہ جنت میں حضرت یوسف علیہ السلام کا ہمسایہ (پڑوسی) ہوگا اور اُسے حضرت ایوب اور داؤد علیہما السلام جیسی عبادت کا ثواب عطا ہوگا۔جو ماہ ِشعبان کے مکمل روزے رکھتا ہے اللہ تعالیٰ سکراتِ موت یعنی موت کی سختیوں سے اُسے نجات عطا فرماتا ہے اور وہ شخص قبرکی تاریکی اور منکر و نکیرکی دہشت و ہیبت سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
📗 [نزہۃ المجالس]
💚 شعبان المعظم میں حضور نبی کریم صلی اللہ کا روزے میں کثرت کرنا :
اُمّ المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی الله تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں : "میں نے رسول الله ﷺ کو ماہِ رمضان کے سِوا، اور مہینے مہینے میں مکمل روزے رکھتے نہیں دیکھا، اور نہ ہی آپ ﷺ کو کسی اور مہینے میں شعبان سے زیادہ روزے رکھتے دیکھا۔"
📗 [صحیح مسلم]
حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی الله تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں : "رسول الله ﷺ کو تمام مہینوں میں شعبان کے روزے زیادہ پسند تھے، یہاں تک کہ اسے رمضان سے ملا دیا کرتے." لہٰذا ہمیں بھی محبتِ رسول ﷺ کے تقاضے کے پیشِ نظر، ماہِ شعبان میں اپنی استطاعت و آسانی کے مطابق، اعمالِ صالحہ اور روزوں کی کثرت کرنی چاہئے۔
📗 [سنن ابی داؤد]
💚 حاجت بر آنے کے لئے:
آیہ کریمہ:
حم o وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ o إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ o فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ o أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ o رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ o رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ o لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ o
یکم شعبان سے 15 شعبان تک روزانہ بعد نماز عشاء 25 مرتبہ پڑھے۔اس سے پہلے اور بعد 11 بار 11 بار درود شریف پڑھے۔
ان شاء اللہ ہر حاجت پوری ہوگی۔
📗 [مجموعہ اعمال رضا جلد 5]
⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⋆
زیر اہتمام: اراکین تحریک فروغ رضویات ✒️ T.F.R
⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⭒⋆⋆
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں