❣️جناب سیّد ایوب علی صاحب کا بیان ہے کہ اعلیٰ حضرت نے فرمایا:۔
❣️۱۔اسم جلالت اللہ کے نام کے ساتھ عوام لفظ میاں لگاتے ہیں اس سے اجتناب کرنا چاہئیے کہ میاں کے دو معنیٰ خراب اور ایک اچھے ہیں۔
❣️٢۔صرف انبیاء و مرسلین اور فرشتوں کے اسماۓ طیبہ کے ساتھ "علیہ السلام" خاص ہے اور یہی معصوم کہے جا سکتے ہیں ۔خلفاۓ اربعہ یا امامین کرمین یا دیگر صحابہ و بزرگان دین کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ تعالی عنہ لکھنا چاہیے،"صلعم" لکھنا ممنوع ہے بلکہ صلی اللہ علیہ وسلم پورا لکھنا چاہیے۔
❣️٣۔اعلیٰ حضرت بجاۓ عدالت کے کچہری کا لفظ استعمال فرماتے، کسی صاحب علاقہ یا روساء امراء میں سے کسی کو کوئ سرکار کہتا تو کبیدہ خاطر ہوتے اور فرماتے کہ کسی کو سرکار نہ کہیے سرکار صرف سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔
❣️٤۔ چونکہ سلام کا جواب فوراً دینے کا حکم ہے لہذا دیکھا گیا ہے اور گوش گزار ہوا کہ ہر اس خط پر جو پیش نظر ہوتا اور اس میں سلام تحریر ہوتا تو حضور اسی وقت زبان فیض ترجمان سے بشرطیکہ کاتب سنی ہوتا،فرمایا کرتے وعلیکم السلام و رحمتہ اللّہ و برکاتہ۔
❣️٥۔ دست سوال دراز کرتےوقت بعض ملفوک الحال اپنی عسرت کا اظہار کرتے، اس نواح میں ایک جملہ کہہ دیتے اوپر خدا ہے نیچے آپ ہیں اس جملے کو جہاں سائل نے شروع کیا اعلیٰ حضرت فوراً روک دیا کرتے۔
❣️٦۔محرم کی پہلی تاریخ سے عشرہء محرم تک صائم رہنا اولیٰ ہے،ورنہ عشر ہی کا روزہ رکھیں، حضور کا معمول تھا کہ یوم الحج یعنی نویں ذوالحج اور عشرہءمحرم میں صائم رہا کرتے،اورارشاد فرماتے کہ اگر کم نصیبی سے حج نہ کر سکے تو روزہ تو رکھ کہ عرفہ کا روزہ رکھنے سے ایک سال اگلے اور ایک سال پچھلے کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
❣️٧۔ اعلیٰ حضرت قبلہ فرش مسجد پر ایڑی اور انگوٹھے کے بل چلا کرتے تھے۔زمین پر تیز گرم پانی دالنے کی بھی ممانعت فرمائ ہے۔
❣️٨۔بوقت بول و براز جانب قبلہ نہ منھ ہو نہ پشت ۔بوقت تعمیر بیت مالک مکان اور معمار ان کو اس کا لحاظ رکھنا چاہئے۔نہ قبلہ کی جانب منھ کر کے کلی کرے نہ تھوکے نہ پاٶں پھیلاۓ۔ عوام میں مشہور ہے کہ قطب کی طرف پاٶں نہ پھیلاۓ یہ غلط ہے،کہ جیسے آسمان پر اور تارے ویسے ہی قطب ایک تارا ہے تو کسی طرف پیر ہی نہ کرے کہ ہر طرف تارے ہیں۔
❣️٩۔ حضرات نعت گو حضرات بیت الخلاء میں تخلیقات پر زور نہ دیں نیز جو ذہن میں آ چکا ہو اس کو من و تو کی طرف منسوب کرنا چاہئیے۔
📝 ماخوذ از:حیات اعلی حضرت

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں