منصوبہ نمبر 10👇
✥━• حمایت دین اور صحافت •━✥
امام احمد رضا تحریر فرماتے ہیں:
" آپ کے مذہبی اخبار شائع ہوں، اور وقتا فوقتا ہر قسم کی حمایت مذہب میں مضامین تمام ملک میں بہ قیمت و بلا قیمت روزانہ یا کم از کم ہفتہ وار پہنچاتے رہیں۔"
(فتاویٰ رضویہ، مطبوعہ رضا اکیڈمی، جلد: 12، ص: 133)
ایک صدی قبل جب کہ یہ تجویز امام احمد رضا نے پیش کی، صحافت اور میڈیا کی اہمیت اجاگر نہیں تھی۔ یہودی جو آج میڈیا پر کافی حد تک اثر انداز ہیں انہوں نے ایک خفیہ منصوبہ بنایا تھا جیسا کہ ان کی دستاویز میں ہے:
"آج کی دنیا میں پریس ایک عظیم طاقت ہے۔ پریس کے حقیقی رول کو در اصل بہت کم سمجھنے کی کوشش کی گئ ہے۔ ریاستیں اس بے پناہ طاقت کا صحیح استعمال نہیں جانتیں اور یہ طاقت اب ہمارے قبظہ میں ہے۔ پریس کی قوت سے ہمیں پس پردہ رہتے ہوئے سارے عالم پر اثر انداز ہونے کی قوت حاصل ہو گئ ہے۔"
❖ حیات رضا، مطبوعہ امام احمد رضا اکیڈمی بحوالہ، مقالہ غلام مصطفیٰ نوری مشن❖
پیش کردہ: عالمہ حرم نوری (رکن: تحریک فروغِ رضویات)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں