<•✿┄━━>> ﷽ <<━━─┄ ✿•>
تعلیم و تربیت کے تعلق سے "سیدی اعلیٰ
حضرت امام احمد رضا خاں محدث بریلوی قدس سرہ العزيز" کا دس نکاتی منصوبہ!
منصوبہ نمبر 9👇
✥━• استعداد کا استعمال •━✥
امام احمد رضا تحریر فرماتے ہیں:
" جو ہم میں قابل کار موجود ہیں اور اپنی معاش میں مشغول ہیں، وظائف مقرر کرکے فارغ البال بناے جائیں، اور جس کام میں انہیں مہارت ہو لگاے جائیں ۔"
(فتاویٰ رضویہ، مطبوعہ رضا اکیڈمی، جلد: 12، ص: 133)
دوسرے، تیسرے اور چوتھے نکتے میں وظائف سے متعلق گفتگو کی گٸ، اس میں جو پہلو واضح کیا گیا وہ یہ ہے کہ باصلاحیت افراد کو ان کے متعلقہ شعبے میں مقرر کیا جاۓ تاکہ ان کی صلاحیت کا مثل" حق بہ حق دار رسید" عمدہ نتیجہ قوم کو حاصل ہو ، اس لیے معاشی آسودگی ضروری ہے اور وظاٸف کے ذریعے اس مسٸلہ سے نمٹا جا سکتا ہے_
❖ماخذ: حیات رضا، مطبوعہ امام احمد رضا اکیڈمی❖
پیش کردہ: عالمہ ساجدہ نوری (رکن: تحریک فروغ رضویات)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں