جمعہ، 25 جون، 2021

<•✿┄━━>> ﷽ <<━━─┄ ✿•>    تعلیم و تربیت کے تعلق سے "سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں محدث بریلوی قدس سرہ العزيز" کا دس نکاتی منصوبہ!

  منصوبہ نمبر 8👇

 ✥━•   تنظیم و اصول  •━✥

امام احمد رضا تحریر فرماتے ہیں :

         " شہروں شہروں آپ کے سفیر نگراں رہیں جہاں جس قسم کے واعظ یا مناظر یا تصنیف کی حاجت ہو آپ کو اطلاع دیں آپ سرکوبیِ اعدا کے لیے اپنی فوجیں ، میگزین ، رسالے بھیجتے رہیں۔ "   

     (فتاویٰ رضویہ، مطبوعہ رضا اکیڈمی ، جلد : 12 ، صرف: 133)

     یہ نکتہ جماعتی نظم و ضبط اور اتحاد و اتفاق  ، تحریک و تنظیم کے لحاظ سے کافی اہم ہے ۔ اس رخ سے کام کا آغاز آپ نے اپنی حیات میں ہی کر دیا تھا اور کٸ تنظیموں کو ضرورت کے تحت بنا ڈالا ۔ جن کی خدمات سے ہند کی تاریخ منور ہے ۔ اقتصادی و سیاسی سطح پر ایمان سوز تحریکات نے آپ کے عہد میں جس تیزی کے ساتھ جنم لیا اس کی مثال نہیں ملتی اور ان کا سدباب آپ کا عظیم کارنامہ ہے ۔ آپ نے بر صغیر کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے حالات پر نظر رکھی اور ضرورت کے پیشِ نظر کام کے اہل افراد تیار کیے ۔ ملک کے طول و عرض سے قابل افراد طلب کیے جاتے اور بارگاہ رضا سے علما بھیجے جاتے ۔ 

  ❖ماخذ: حیات رضا، مطبوعہ امام احمد رضا اکیڈمی❖

پیش کردہ: عالمہ سیدہ رینا فاطمہ(رکن: تحریک فروغ رضویات)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں