جمعہ، 25 جون، 2021

<•✿┄━━>> ﷽ <<━━─┄ ✿•>

      تعلیم و تربیت کے تعلق سے "سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں محدث بریلوی قدس سرہ العزيز" کا دس نکاتی منصوبہ!

  منصوبہ نمبر 2👇

         ✥━•  طلبا کو وظاٸف  •━✥

امام احمد رضا تحریر فرماتے ہیں :

     ”طلبا کو وظاٸف ملیں کہ خواہی نخواہی گرویدہ ہوں “۔

( فتاویٰ رضویہ ، مطبوعہ رضا اکیڈمی ، جلد 12 صرف : 133 )

     ایک صدی قبل جب کہ تعلیمی فیلڈ میں طلبا کو وظائف دینے کا باقاٸدہ کوئی اہتمام نہیں تھا ، اس کی افادیت مستقبل میں کس قدر ہوگی اسے امام احمد رضا نے بخوبی سمجھ لیا تھا ۔ اس نکتہ کو یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ وہ طلبا جو معاشی مشکلات کے سبب تعلیم چھوڑ بیٹھتے ہیں وظیفہ ملنے پر وہ تعلیم سے محروم نہیں رہ سکیں گے  اور قوم کو ان کی صلاحیتوں سے فاٸدہ اٹھانے کا موقع بھی ملےگا ۔ امام احمد رضا کے اس نکتہ پر اگر عمل کی سبیل نکالی جاتی تو قابل افراد کی خاطر خواہ تعداد آج موجود ہوتی اور وہ والدین جو اپنے بچوں کو افلاس و غربت کے سبب کام کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں وہ شوق سے مدرسہ بھیجتے۔  

❖ماخذ: حیات رضا مطبوعہ امام احمد رضا اکیڈمی ❖

پیش کردہ: سیدہ رینا فاطمہ( رکن تحریک فروغ رضویات)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں