از قلم : بشریٰ رضویہ
امام اہل سنت مجدد دین و ملت سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کی لکھی ہوئی حدائقِ بخشش جس کا ترجمہ سخنِ رضا پڑھ کر سکوں ملتا ہے اور ہر غم دور ہو جاتا ہے الحمد لله ____ اے کاش ہمیں بھی انہی کے جیسا با ادب عشق ہو تو عجب کیا۔
امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے نام ہی سے کفر کانپ اٹھتا ہے ۔ فتاویٰ رضویہ شریف و کنز الایمان لکھ کر ملت پر عظیم احسان کیا ہے، اور ہمارے ایمان و عقیدہ کی جو حفاظت کی اس کی مثال نہیں ملتی۔
میری اوقات نہیں کہ میں اعلیٰ حضرت کی شان میں کچھ تحریر کر سکوں لیکن یہی کہوں گی عشق و محبت کا پیکر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان۔ الحمد لله مجھے ان کا نام بھی اتنا پیارا ہے کہ بیان سے باہر ہے ۔
الله تعالیٰ ہمیں بھی امام محمد رضا خان رضی الله تعالیٰ عنہ کا صدقہ عطا فرمائے اور ہمیں بھی سچا با ادب عاشق رسول ﷺ بنائے ___ پنجتن پاک و تمام بزرگانِ دین رضوان الله تعالیٰ علیھم اجمعین کے صدقے طفیل میں ____ آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین ﷺ!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں