آپ کے اَجداد میں سعید اللہ خاں شجاعت جنگ بہادر پہلے شخص ہیں جو قندھار سے ترکِ وطن کرکے ہندوستان آئے اور لاہور کے شیش محل میں قیام فرمایا-
امام احمد رضا قدس سرّہٗ نے اپنی سنِ ولادت کا استخراج اس آیت کریمہ سے فرمایا:"اُوْلٰئِکَ کَتَبَ فِیْ قّلُوْبِھِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَھُمْ بِرُوْحٍ مِّنْہُ" -
اس آیتِ کریمہ میں ان لوگوں کی طرف اشارہ ہے جو اللہ ورسول کے دشمنوں کو کبھی اپنا دوست نہیں بناتے اور اپنا رشتہ ایمانی اسی وقت مضبوط و مستحکم جانتے ہیں جب اعداۓ دین سے کھلم کھلا عداوت و مخالفت کا اعلان کریں، اگرچہ وہ دشمنانِ دین ان کے باپ دادا ہوں خواہ اولاد اور دیگر عزیز و اقارب ہوں، جب کسی مؤمن کا ایمان ایسا قوی ہو جاتا ہے تو اس کے لیے وہ بشارت ہے جو مندرجہ بالا آیتِ کریمہ میں بیان فرمائی گئی ہے۔
سیّدی اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرّہٗ کی پوری حیاتِ مقدّسہ اس کا آئینہ تھی،حسنِ اتفاق کہ اعلی حضرت جس ساعت میں پیدا ہوۓ اس وقت آفتاب منزل غفر میں تھا جو اہلِ نجوم کے یہاں مبارک ساعت ہے، اعلٰی حضرت نے خود بھی اس کی طرف یوں ارشاد فرمایا ہے:
دنیا ہزار حشر جہاں ہیں غفور ہیں
ہر منزل اپنے ماہ کی منزل غفر کی ہے
📝 ماخوذ از: عـــــقائد و کلام

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں